حب خاص

حب خاص

majoon e shabab

majoon e shabab

Friday, June 10, 2011

نسخہ،ہاضمہ دروست


نسخہ،ہاضمہ دروست
نسخہ الشفاء:::: آ دھا کلو کا ایک عدد کچا پپیتا چھلکا اُتارلیں اور تخم کو نکال دیں اور سایہ
میں رکھ کرخشک کرلیں، خشک شدہ پپیتا60گرام، زنجبیل12گرام، نوشادر12گرام ، فلفل سیاہ
12گرام، نمک طعام12گرام،ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کرسفوف بناکر پانی کی مدد سے
کالے چنے کے برابر گولیاں بنا کر سایہ میں رکھ کر خشک کر لیں
طریقہ استعمال:دو،دوگولیاں صبح،دوپہر،رات،کھانےکےآدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ کھائیں
فوائد:ہضم کو دروست کرتی ہیں اورریاح خارج کرتی ہیں قبض اوردرد شکم کے لیے مفید ہیں
ورم جگر ورم طحال کے لیے مفید ہیں

نسخہ،تقویت اعضائے ریئسہ


نسخہ،تقویت اعضائے ریئسہ
نسخہ الشفاء:ضمع عربی3گرام،کافور2گرام،ُگل ارمنی10گرام،زہرمہرہ10گرام،طباشیر18گرام
مروارید18گرام،صندل سفید10گرام،کشنیز18گرام،مغزبہدانہ36گرام،مغزکدو36گرام
ترکیب تیاری:زہر مہرہ اور مروارید کو علیحدہ باریک کھرل کرکے اور مغزیات کو علیحدہ
باریک پیس کر نیز خشک ادویہ کو کوٹ چھان کر ضمع عربی کو60گرام پانی میں حل کرکے
پھراس پانی میں جملہ ادویات کو گوندھ کر چنے کے برابر گولیاں بنائیں
طریقہ استعمال:ایک گولی صبح یا رات عرق گاؤز بان کے ساتھ کھائیں
فوائد:یہ گولیاں اعضائے ریئسہ کو تقویت دیتی ہیں اور سل و دق میں مفید ہیں دستوں کو
بند کرتی ہیں حرارت کو کم کرتی ہیں اور کمزوری کو دور کرتی ہیں

نسخہ،معجون نسیان


نسخہ،معجون نسیان
نسخہ الشفاء:کندر36گرام،بحچھ36گرام،سعد کوفی36گرام،زنجبیل18گرام،فلفل سیاہ18گرام،شہد
خالص450گرام،ترکیب تیاری:تمام ادویہ کا سفوف بناکر شہد میں ملا کراچھی طرح مکس کرلیں
طریقہ استعمال: پانچ گرام صبح نہار منہ ایک گلاس دودھ کیساتھ کھائیں
فوائد:مقوی دماغ ہے حافظہ کو قوت دیتی ہے بھولنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے

کیلے کے چھلکے سے سر درد کا علاج ممکن ہے



قدرت نے کوئی شے بیکار نہیں بنائی۔ جن قدرتی اشیاء کو کھایا جاتا ہے ان کے چھلکوں میں بھی کئی طبی فوائد پنہاں ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکوں کی مدد سے سر درد کا انتہائی موٴثر علاج ممکن ہے۔جی ہاں کیلے کے چھلکوں کو پیس کر ان کا پیسٹ درد کی جگہ15 منٹ تک لگائے رکھنے سے سر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سر کا درد خون کی شریانوں میں پیدا ہونے والے تناوٴ اور تبدیلیوں کے باعث ہوتا ہے جب کہ کیلے میں موجود ''میگنیشیم'' نسوں کو سکون عطا کر کے سر درد کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

Contect us

Contect us