سیلان الرحم , لیکوریا،اس مرض میں عورت کی اندام نہانی سے سفید یا ہلکے زرد رنگ کی رطوبت خارج ہوتی ہے۔ لیکوریا کی مریضہ آہستہ آہستہ کمزور اور لاغر ہوجاتی ہے۔ مرض پرانا اور دائمی ہونے کی صورت میں کمر‘ سر اور ٹانگوں میں درد رہنے لگتا ہے جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے اور مریضہ کو چکر آنے لگتے ہیں۔ مریضہ کا مزاج چڑچڑا ہوجاتا ہے۔ لیکوریا کا مرض اگر پرانا ہوجائے تو رطوبت بدبودار ہوجاتی ہے۔
نسخہ الشفاء: کلونجی 6 گرام‘ تخم جامن 6 گرام‘ تخم کیکر 6 گرام‘ بلگری6 گرام۔
طریقہ استعمال: ان سب کا سفوف بنا کر آدھا چمچ چائے والا شام کھانے کے 1 گھنٹہ بعد پانی یاں نیم گرم دودھ کے ساتھ بیس دن استعمال کریں۔ کئی مریضائوں کو استعمال کرایا انتہائی مفید پایا کئی عورتوں کو استعمال کرایا انتہائی مفید و موثر ہے
0 comments:
Post a Comment